25
موسیقار
1 پھر داویؔد اَور فَوج کے سپہ سالاروں نے آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹوں میں سے بعضوں کو اِس خدمت کے لیٔے الگ کیا تاکہ وہ بربط، سِتار اَور جھانجھ کے ساتھ نبُوّت کریں۔ اَور جِن اَشخاص کو اِس خدمت کی مُختلف ذمّہ داریاں سُپرد کی گئیں وہ یہ ہیں،
2 بنی آسفؔ میں سے:
زکُورؔ، یُوسیفؔ، نتنیاہؔ اَور آساریلاہؔ۔ آسفؔ کے یہ بیٹے اَپنے والد کی رہنمائی میں خدمت کرتے تھے اَور بادشاہ کی نِگرانی میں نبُوّت کرتے تھے۔
3 بنی یدُوتونؔ میں سے:
گِدلیاہؔ، ضریؔ، یَشعیاہ، شِمعیؔ، حشبیاہؔ اَور متّتیاہؔ، یہ چھ اَپنے باپ یدُوتونؔ کے ماتحت تھے جو یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور حَمد میں بربط بجاتے ہُوئے نبُوّت کیا کرتے تھے۔
4 اَور بنی ہیمانؔ میں سے:
بُقیّاہؔ، متّنیاہؔ، عُزّی ایل، شُوبائیلؔ، یریموتؔ، حننیاہؔ، حنانیؔ، اِلیاتھاہ، گدّالتیؔ، رومامتی عزرؔ، یُسبِقاشہؔ، ملُّوتیؔ، ہوتِیرؔ اَور محازیوتؔ۔
5 یہ سَب بادشاہ کے غیب بین ہیمانؔ کے بیٹے تھے اَورجو نبُوّت کے ذریعہ یَاہوِہ کی تمجید کیا کرتے تھے۔ اَور خُدا کے وعدے کے مُطابق ہیمانؔ کو چودہ بیٹے اَور تین بیٹیاں ہُوئیں۔
6 یہ تمام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ موسیقی کے لیٔے اَور خُدا کے گھر میں خدمت کے لیٔے اَپنے اَپنے باپ کے ماتحت تھے اَور آسفؔ، یدُوتونؔ اَور ہیمانؔ بادشاہ کے ماتحت تھے۔
7 اَور اِن سَب کی تعداد جو یَاہوِہ کے لیٔے فن موسیقی میں ماہر تھے اَپنے رشتہ داروں کے ساتھ مِلا کر دو سَو اٹھاسی تھی۔
8 اَور اُنہُوں نے چُھوٹے، بڑے اَور اُستاد، شاگرد کا اِمتیاز کئے بغیر ایک ہی طریقہ سے اَپنے اَپنے فرائض کے لیٔے قُرعہ ڈالا۔
9 پہلا قُرعہ بنی آسفؔ کے نام کا تھا، جو یُوسیفؔ کے بیٹے اَور اُس کے رشتہ داروں کے لئے تھا جِن کی کُل تعداد بَارہ تھی۔
دُوسرا قُرعہ گِدلیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
10 تیسرا قُرعہ زکُورؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
11 چوتھا قُرعہ یضریؔ کے،
اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
12 پانچواں نتنیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
13 چھٹا بُقیّاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
14 ساتواں یساریلاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
15 آٹھواں یِشعیہ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
16 نواں متّنیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
17 دسواں شِمعیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
18 گیارھواں عزرایلؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
19 بارھواں حشبیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
20 تیرہواں شُوبائیلؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
21 چودھواں متّتیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
22 پندرھواں یریموتؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
23 سولہواں حننیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
24 سترھواں یُسبِقاشہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
25 اٹھّارہواں حنانیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
26 اُنّیسواں ملُّوتیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
27 بیسواں اِلیاتھاہ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
28 اِکیّسواں ہوتِیرؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
29 بائیسواں گدّالتیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
30 تئیسواں محازیوتؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
31 چوبیسواں رومامتی عزرؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔